Thursday, 5 February 2015

لیپ ٹاپ کی بیٹری کا علاج کیجیے


لیپ ٹاپ استعمال کرنے والوں کے لیے یہ مسئلہ سب سے زیادہ پریشانی کا باعث ہے۔
 لیپ ٹاپ میں چارجنگ پلگ لگے ہونے کے باوجود ایرر ملتا ہے کہ
“Plugged in not charging"
اس صورت میں بار بار پلگ ٹھیک سے لگانے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن بے سود۔
 ہمیں پتا ہوتا ہے کہ پاور سپلائی ٹھیک ہے، باقی ہارڈ ویئر بھی بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے 
اور بیٹری بھی اچھی حالت میں ہے لیکن لیپ ٹاپ اسے چارج کرنے سے قاصر ہے۔ 
اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ان اقدامات پر عمل کریں
سب سے پہلے ونڈوز کو شٹ ڈاؤن کر دیں۔
اے سی ایڈاپٹر کو کمپیوٹر سے الگ کر دیں۔
لیپ ٹاپ سے بیٹری نکال کر اسے بھی الگ رکھ دیں۔
اب اے سی ایڈاپٹر کو لیپ ٹاپ سے لگائیں۔
 لیپ ٹاپ آن کریں۔
ونڈوز کے آن ہونے کے بعد ڈیوائس منیجر میں جائیں اور بیٹریز کے ذیل میں موجود ’’مائیکروسافٹ اے سی پی آئی کمپلائنٹ 
اور مائیکروسافٹ اے سی ایڈاپٹر کے ڈرائیور کو اَن انسٹال کر دیں۔

اب کمپیوٹر کو شٹ ڈاؤن کر کے اے سی ایڈاپٹر نکال دیں۔
 بیٹری کو لیپ ٹاپ میں لگائیں اور اے سی ایڈاپٹر کو بھی لگا دیں۔
 اب ونڈوز کو آن کریں، بیٹری کے ڈرائیورز خود بخود انسٹال ہو جائیں گے۔
 اب لیپ ٹاپ کو استعمال کرتے ہوئے بیٹری کو کم از کم چار مرتبہ مکمل ڈسچارج کریں۔
یعنی بیٹری کو اتنا استعمال کریں کہ اس کی چارجنگ ختم ہو کر ونڈوز شٹ ڈاؤن ہو جائے۔
 اس کے بعد لیپ ٹاپ آن کرنے کی بجائے بیٹری کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ 
اب  لیپ ٹاپ کو کچھ گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔
ان ہدایات پر عمل کرنے کے بعد بیٹری ٹھیک سے چارج ہونا شروع ہو جائے گی۔

No comments:

Post a Comment