Tuesday, 10 March 2015

Tense














Bootable USB



مندرجہ ذیل طریقہ سے آپ کوئی بھی ونڈو یو ایس بی کے ذریعے انسٹال کر سکتے ہیں۔

اس کے لئے آپ کو دو سافٹ وئیر کی ضرورت ہو گی

PowerISO and ISO to USB

پاور آئی ایس او انسٹال کریں۔ ونڈوز کی سی ڈی کمپیوٹر کے سی ڈی روم میں ڈالیں اور مندرجہ ذیل تصویر میں دکھائے گئے طریقے کے مظابق کاپی کا بٹن دبائیں۔




اب مندرجہ ذیل تصویر کے مطابق اپنی سی ڈی روم ڈرائیو سیلیکٹ کریں اور فائل ٹائپ میں آئی ایس او فارمیٹ سلیکٹ کریں۔ فائل کے لئے لوکیشن سلیکٹ کریں اور
OK
کر دیں۔



ابکچھ دیر انتظار کریں جب تک کہ آئی ایس او فایل پوری طرح کاپی ہو جائے۔




اب آپ آئی ایس او ٹو یو ایس بی کو چلائیں
آئی ایس او فائل کا پاتھ دیں
یو ایس بی ڈرایئو سلیکٹ کریں
والیم لیبل میں کچھ ٹائپ کر دیں
اور
Bootable
والی آپشن کو چیک کر دیں
کا بٹن دبا دیںBurn




آپکی یو ایس بی تیار ہے اب آپ اس یو ایس بی کے ذریعے کسی بھی کمپیوٹر پر ونڈوز انسٹال کر سکتے ہیں۔

آپ اس لنک سے دونوں سافٹ وئیر ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔

Thursday, 5 February 2015

لیپ ٹاپ کی بیٹری کا علاج کیجیے


لیپ ٹاپ استعمال کرنے والوں کے لیے یہ مسئلہ سب سے زیادہ پریشانی کا باعث ہے۔
 لیپ ٹاپ میں چارجنگ پلگ لگے ہونے کے باوجود ایرر ملتا ہے کہ
“Plugged in not charging"
اس صورت میں بار بار پلگ ٹھیک سے لگانے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن بے سود۔
 ہمیں پتا ہوتا ہے کہ پاور سپلائی ٹھیک ہے، باقی ہارڈ ویئر بھی بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے 
اور بیٹری بھی اچھی حالت میں ہے لیکن لیپ ٹاپ اسے چارج کرنے سے قاصر ہے۔ 
اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ان اقدامات پر عمل کریں
سب سے پہلے ونڈوز کو شٹ ڈاؤن کر دیں۔
اے سی ایڈاپٹر کو کمپیوٹر سے الگ کر دیں۔
لیپ ٹاپ سے بیٹری نکال کر اسے بھی الگ رکھ دیں۔
اب اے سی ایڈاپٹر کو لیپ ٹاپ سے لگائیں۔
 لیپ ٹاپ آن کریں۔
ونڈوز کے آن ہونے کے بعد ڈیوائس منیجر میں جائیں اور بیٹریز کے ذیل میں موجود ’’مائیکروسافٹ اے سی پی آئی کمپلائنٹ 
اور مائیکروسافٹ اے سی ایڈاپٹر کے ڈرائیور کو اَن انسٹال کر دیں۔

اب کمپیوٹر کو شٹ ڈاؤن کر کے اے سی ایڈاپٹر نکال دیں۔
 بیٹری کو لیپ ٹاپ میں لگائیں اور اے سی ایڈاپٹر کو بھی لگا دیں۔
 اب ونڈوز کو آن کریں، بیٹری کے ڈرائیورز خود بخود انسٹال ہو جائیں گے۔
 اب لیپ ٹاپ کو استعمال کرتے ہوئے بیٹری کو کم از کم چار مرتبہ مکمل ڈسچارج کریں۔
یعنی بیٹری کو اتنا استعمال کریں کہ اس کی چارجنگ ختم ہو کر ونڈوز شٹ ڈاؤن ہو جائے۔
 اس کے بعد لیپ ٹاپ آن کرنے کی بجائے بیٹری کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ 
اب  لیپ ٹاپ کو کچھ گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔
ان ہدایات پر عمل کرنے کے بعد بیٹری ٹھیک سے چارج ہونا شروع ہو جائے گی۔

Wednesday, 4 February 2015

فارمیٹ نہ ہوسکنے والی یو ایس بی کو فارمیٹ کیجئے

یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو پلگ کر کے مائی کمپیوٹر سے کھولنے پر آپ نے
“Please insert a disk into Removable Disk”
کا ایرر تو ضرور دیکھا ہو گا۔ کیونکہ یو ایس بی فلیش ڈرائیوز کا یہ ایک عام مسئلہ ہے۔ ایسی فلیش ڈرائیو کو خراب سمجھ کرکسی دراز میں یا کچرے کے ڈبے میں پھینکے سے پہلے آئیے ایک تجربہ کر دیکھتے ہیں شاید کہ یہ ٹھیک ہو جائے۔ ایک بات کا خیال رہے کہ اس تجربے کے دوران یو ایس بی ڈرائیو تو ٹھیک ہو سکتی ہے لیکن اس میں موجود ڈیٹا ضائع ہو سکتا ہے۔


جو یو ایس بی فلیش ڈرائیو چل نہ پا رہی ہو اکثر فارمیٹ بھی نہیں ہوتی۔ جب اسے فارمیٹ کرنے کی کوشش کی جائے
تو درج ذیل ایرر ملتا ہے۔
“Windows was unable to complete the format”



ایسی یو ایس بی کو ٹھیک کرنے کے لیے اسے سسٹم میں پلگ کریں۔
  مائی کمپیوٹر کے آئی کن پر رائٹ کلک کر کے
 Manage 
پر کلک کریں۔


کمپیوٹر منیجمنٹ یوٹیلیٹی کھل جائے گی۔
بائیں طرف موجود مینو میں اسٹوریج کے نیچے موجود 
Disk Management
پر کلک کریں۔
تمام سسٹم ڈرائیوز اس کے سامنے آجائیں گی۔ اس میں فلیش ڈرائیو بھی موجود ہو گی۔
 دیگر ڈرائیوز کے تو نام بھی موجود ہوں گے لیکن یو ایس بی کا چونکہ نام نہیں آرہا ہو گا
 اس لیے اسے اس کے سائز سے پہچاننا ہو گا۔ جبکہ ونڈوز اسے
Unallocated Space
کے طور پر دِکھا رہی ہو گی۔
Unallocated space
کا مطلب ہے کہ یہ اسپیس فارغ پڑی ہے، اس کا ابھی کوئی پارٹیشن نہیں بنایا گیا۔
 جب تک کسی ڈرائیو کا پارٹیشن نہ بنا ہو اسے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ یہ اسپیس مائی کمپیوٹر میں نظر نہیں آتی۔
یو ایس بی کی یہاں موجود اسپیس پر رائٹ کلک کرتے ہوئے 
New Simple Volume
 پر کلک کریں۔ 
دراصل ہم یو ایس بی کا پارٹیشن بنانے جا رہے ہیں۔

سمپل والیم وزارڈ شروع ہو جائے گا۔یہاں زیادہ کام کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
فائل سسٹم 
NTFS
اور والیم لیبل آپ جو چاہیں منتخب کر سکتے ہیں۔ چونکہ ہر نئے پارٹیشن کو استعمال کرنے سے پہلے فارمیٹ کرنا ضروری ہوتا ہے
 اس لیے نیچے موجود
Perform a quick format
پر بھی چیک لگا دیں۔


اس کے بعد نیچے موجود نیکسٹ کے بٹن پر کلک کر دیں۔
Finish
کے بٹن پر کلک کر دیں۔


اب اگر آپ ڈسک منیجمنٹ میں دیکھیں تو اس ڈرائیو کو بھی موجود ہونا چاہیے۔


اس کی تصدیق کے لیے مائی کمپیوٹر کو کھول کر دیکھیں۔ 
اب ونڈوز کو فلیش ڈرائیو کو پہچاننے میں کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیے
 اور یہ ڈرائیو بھی دیگر ڈرائیوز کے ساتھ موجود ہونی چاہیے۔


یہ طریقہ صرف یو ایس بی فلیش ڈرائیو ہی کے لیے نہیں بلکہ میموری کارڈز وغیرہ کے لیے بھی کارآمد ہے۔